مشرق وسطییمن

یمن: اسکول پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی فوجی اتحاد میں شامل کرائے کے فوجیوں نے یمن کے صوبے تعز کے ضالہ شہر پر توپوں کے گولے داغے جس کے نتیجے میں ایک بچہ شہید اور ایک خاتون اور دو بچے زخمی ہو گئے۔

یمن میں بچوں کے حقوق کی حامی تنظیم (انتصاف) کا کہنا ہے کہ یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت کے آغاز سے اب تک 13 ہزار 73 بچے اور خواتین شہید ہوچکے ہیں جن میں سے 5 ہزار 183 خواتین اور7 ہزار 891 بچے شامل ہیں۔

اس سے چند روز قبل بھی مغربی صوبے الحدیدہ کے شہر الحوک پر شدید گولہ باری کے نتیجے میں کئی مکانات تباہ اور ایک کم سن بچی اور اس کی ماں شہید جبکہ تین خواتین زخمی ہو گئی تھیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دوسرے ملکوں کے ساتھ ملک کر مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں میں اب تک سترہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی لاکھ یمنیوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button