سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ “خلیج فارس” ایران کی مضبوط دفاعی علامت ہے، ہم اپنے حیاتی مفادات کے دفاع کے لئے کسی خاص جغرافئے تک محدود نہیں ہیں۔
جنرل حسین سلامی نے ” شہید رودکی ” بحری جنگی جہاز کے سپاہ پاسدارن انقلابی اسلامی کے بحری بیڑے میں شامل کئے جانے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے لئے یہ ایک تاریخی دن ہے۔ انہوں نےکہا کہ سپاہ پاسداران کی بحریہ کی تقویت اور پیشرفت کے تعلق سے ہم جس چيز کا مشاہدہ کر رہے وہ مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی حیثیت سے رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای کی حکمت عملی اور بابصیرت قیادت کا نتیجہ ہے۔