![](https://islamidawat.com/wp-content/uploads/2021/01/3-17.jpg)
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ایران نے امریکہ کو باقاعدہ طور پر متنبہ کردیا ہے کہ ایران امریکہ کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں شکایت کرےگا۔ ایرانی وزارت خآرجہ نے کہا کہ اگر امریکہ نے امریکہ میں موجود بین الاقوامی اداروں جیسے اقوام متحدہ ، عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ میں ایرانی سفارتکاروں کے خلاف غیر قانونی اقدامات بند نہ کئے تو ایران اس کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں شکایت کرےگا۔ سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ہم نے امریکہ کو جاری کئے گئے انتاہ کے بارے میں تہران میں امریکیم فادات کے نگراں سوئیس سفارتخانہ کو آگاہ کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ بین الاقوامی ادارون کی میزبانی کی صلاحیت کھو چکا ہے۔