ایرانمشرق وسطی

شہید قاسم سلیمانی کے قتل کا جواب امریکہ کو دینا ہو گا: ایران

Qasim Soleimani

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے مجید تخت روانچی نے امریکی ٹی وی چینل این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ قدس بریگیڈ کے کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کے قتل کا جواب امریکہ کو دینا ہو گا اس لئے کہ امریکہ نے ایک ایسے شخص کے خلاف جارحیت کی جس نے دہشتگردی کی بیخ کنی کیلئے جدوجہد کی تھی۔

انہوں نے ایران اور امریکہ کے مابین قیدیوں کے تبادلے کے سوال پر کہا کہ ہم دونوں جانب سے قیدیوں کے تبادلے کیلئے تیار ہیں۔

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے نے جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں کہا کہ اب گیند امریکی کورٹ میں ہے اور اب یہ امریکہ کی نئی حکومت کو سوچنا ہو گا کہ سابق امریکی حکومت کی شکست خوردہ پالیسی کو جاری رکھے گی یا پھر نئی شروعات کرے گی۔

مجید تخت روانچی نے ایک بار پھر کہا کہ اگر امریکہ نے جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر عمل کیا تو ایران بھی اس معاہدے پرعمل کرے گا۔

مجید تخت روانچی نے ایران اور جوبائیڈن کی نئی حکومت کے مابین ہر قسم کے مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی نئی حکومت کے بر سر اقتدار آنے کے بعد سے تہران اور واشنگٹن کے مابین کوئی گفتگو نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button