قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجدعلی نقوی کی ہدایت پر 23 تا 29 رمضان المبارک پورے ملک میں ہفتہ نزول قرآن منایا جارہا ہے
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجدعلی نقوی کی ہدایت پر
23 تا 29 رمضان المبارک پورے ملک میں ہفتہ نزول قرآن منایا جارہا ہے
راولپنڈی/ اسلام آباد۔16 مئی 2020 ء( جعفریہ پریس پاکستان )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 23 سے 29 رمضان المبارک تک ”ہفتہ نزول قرآن“کی مناسبت سے حالات کے تقاضوں کے مطابق پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔اس موقع پرعلامہ ساجد نقوی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی اگرامت مسلمہ اپنی زبوں حالی کے خاتمے او راپنی روحانی فکر کو جلا بخشنے کے لئے قرآن مجید کی طرف حقیقی معنوں میں رجوع کرے تو کوئی وجہ نہیں کہ اس کے تمام مسائل و مشکلات کا خاتمہ نہ ہوسکے۔ کیونکہ کتاب الہی ہر دور کے انسانوں اور بالخصوص مسلمانوں کے مسائل کی گتھیاں سلجھانے کے تمام تر نسخے اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں ۔جونہی ہم نے کلام خدا کی جانب خضوع و خشوع کے ساتھ رغبت کی اور اس کے مفاہیم و معانی کو اپنے قلب و روح میں جگہ دی تو تمام تر مصائب و مشکلات کا خاتمہ ہوجائے گا۔قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ بارگاہ خداوندی میں اپنے گناہوں کی بخشش اور کلام خداوندی کے ساتھ اپنا تمسک کرکے دعا و مناجات کے ذریعے اپنی کوتاہیوں کے ازالے کا رمضان المبارک سے بہتر اور کوئی موقع نہیں ایسے مبارک مہینے جس میں کتاب خدا کا نزول ہوا اور جس میں شبہائے قدر ہیں اپنے نفس کا محاسبہ کرکے ہم دنیا اور آخرت دونوں میں سرخرو ہوسکتے ہیں۔