اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے منگل کی رات ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ امریکہ کی لالچ اور جنگ پسندانہ ذہنیت کے نتیجے میں لاکھوں فوجیوں کی ہلاکت بڑی افسوسناک ہے اور امریکی جنگی مشینوں سے قتل، تباہی اور بربریت کے سوا اور کوئی نتیجہ بر آمد نہیں ہوا ہے۔
پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ جب لاکھوں انسانی جانوں کے ضیاع کی یاد دہانی کراتے ہوئے امریکی جنگی جنون اور تشدد کا مقابلہ کیا جائے۔