اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے نمائندے مجتبی ذوالنور نے مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے ونزوئلا کو تیل فراہم کرکے امریکہ کی منہ زوری کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندے نے کہا کہ امریکہ صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے ۔ ایران کی تیل بردار کشتیوں نے ونزوئلا کے ساحل پر لنگر انداز ہوکر اور انرجی کے سلسلے میں ونزوئلا کو درپیش مشکل برطرف کرکے عالمی سطح پر امریکہ کے رعب و دبدبے کو خاک میں ملا دیا ہے۔
قم سے ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندے نے کہا کہ ایران کے تیل بردار جہازوں نے امریکی دھمکیوں کے باوجود ونزوئلا پہنچ کر ایرانی قوم کے اقتدار، قدرت اور عزت کا ثبوت دیا ہے۔ ذوالنور نے کہا کہ ایران نے اپنے اس اقدام کے ذریعہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی منہ زوری کو خاک میں ملا دیا ہے ۔