ایشیاپاکستان

لائن آف کنٹرول پر پاک و ہند میں فائرنگ 2 جاں بحق

پاکستان اور ہندوستان کے مابین ایک بار پھر لائن آف کنٹرول میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

پاکسان کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ضلع کوٹلی میں ہندوستانی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص بیٹے سمیت جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی۔

وادی نیلم کے ڈپٹی کمشنر راجا محمود شاہد نے کہا کہ ہندوستانی فورسز نے چھوٹے اور بھاری ہتھیاراستعمال کیے جس کے نتیجے میں لالہ گاؤں میں گل زرین نامی شخص ان کا 12 سالہ بیٹا سلطان جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ 4 سالہ بچی زخمی ہوئی۔

شیلنگ کے نتیجے میں 2 مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ ایل او سی پر جنگ بندی کے لیے 2003 میں پاکستان اورہندوستان کی افواج کی جانب سے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے تاہم اس کے باوجود دونوں ممالک کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button