ایرانمشرق وسطی

امریکہ نے کیوں گرفتار کیا ایرانی ڈاکٹر نے وجہ بتا دی

ایرانی ڈاکٹر مجید طاہری نے امریکی جیل سے رہائی پانے کے بعد آج بروز پیر تہران پہنچنے کے بعد تہران یونیورسٹی کے ماہرین طب کے ساتھ کینسر کے خلاف ویکسین کی تیاری کیلئے تعاون کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس تعاون کا مقصد ایرانی عوام کی خدمت کرنا اور ایک ڈاکٹر ہونے کے ناطے انسانی اور قومی خدمت کرنا تھا۔

انہوں نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ نے ان پرایران کے خلاف عائد یکطرفہ پابندیوں کو بائی پاس کرنے کا بے بنیاد الزام عائد کیا، ایران کی حکومت، اعلی حکام اور وزارت خارجہ کی جانب سے ان کی رہائی کیلئے کی جانے والی کوششوں کی قدردانی کی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر مجید طاہری کو امریکی حکومت نے ایران کے خلاف عائد یکطرفہ پابندیوں کو بائی پاس کرنے کے الزام میں 18 مہینوں تک زیر حراست رکھا تھا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button