ایراندنیامشرق وسطی

ایرانی کمانڈر کا بیان، دشمن نے جنگ کا ارادہ ہی چھوڑ دیا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی فورس کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے کہا کہ اب دشمن ہم سے جنگ کے بارے میں سوچتا بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج دشمن کے سیاسی مفادات کے لئے جنگ نہ کرنے کی وجہ، ایران کی دفاعی طاقت اور آمادگی ہے۔

انہوں نے تہران میں ایک پروگرام میں کہا کہ اسلامی انقلاب کے اثرات پھیل رہے ہیں اور یہ انقلاب نہ صرف جغرافیائی نظر سے فروغ پا رہا ہے بلکہ اس کے نظریات بھی انسانوں پر گہرے اثرات مرتب کر رہے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ آج اسلامی انقلاب کے اثرات کا نہ صرف عالم اسلام بلکہ عالم اسلام کے علاوہ بھی دوسری جگہوں پر بھی مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جتنا زیادہ اسلامی انقلاب فروغ پا رہا ہے، اتنا زیادہ ہمارے دشمن گھبرا رہےہیں اور وہ اس کوشش میں ہیں کہ ایرانی قوم اور ان معاشروں کی زندگی کے سارے پہلوؤں کو جنگ کے میدان میں تبدیل کر دیں، جو اسلامی انقلاب سے سبق حاصل کرتے ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ آج ہمیں دشمن کی جانب سے ہر طرح کی جنگ کا سامنا ہے لیکن اللہ کے فضل و کرم اور ایرانی قوم کی جانفشانی اور شجاعت سے بہت سے شعبوں میں دشمن پر فتح حاصل ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button