دنیافلسطینمشرق وسطییورپ

فلسطین میں تیسرے انتفاضہ کے ممکنہ آغاز پر اسرائیل کے سکیورٹی حلقوں میں خوف و ہراس طاری

مہر خبررساں ایجنسی نے اسرائیلی اخبار معاریو کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائيل کے ایک اخبـار نے مغربی پٹی کے مقبوضہ فلسطین کے ساتھ الحاق کی وجہ سے فلسطین میں تیسرے انتفاضہ کے ممکنہ آغاز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں تیسرے انتفاضہ کے ممکنہ آغاز پر اسرائیل کے سکیورٹی حلقوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

اسرائيلی اخبار کے مطابق اسرائیل کے سکیورٹی حلقوں میں مغربی پٹی کے بعض حصوں کو مقوبضہ فلسطین کے ساتھ ملحق کرنے اور فلسطین میں تیسرے انتفاضہ کے آغازکے بارے میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ اسرائیل کے سکیورٹی حلقوں کا کہنا ہے کہ فلسطینی شہریوں اور اسرائیل فوج کے درمیان موجودہ جھڑپیں تیسرے انتفاضہ میں تبدیل ہوسکتی ہیں اور پورا فلسطین تیسرے انتفاضہ کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔ تیسرے انتفاضہ کا دائرہ ممکنہ طور پر اردن اور بعض دیگر ممالک تک بھی پھیل سکتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button