مشرق وسطییمن

یمن، سعودی اتحاد کے حملوں میں 300 اسپتال تباہ

دنیا کے سب سے غریب عرب ملک یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت ایسی حالت میں جاری ہے کہ اس غریب ملک کو حملوں کے ساتھ کورونا وبا کا بھی سامنا ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے وزیر صحت طحہ المتوکل نے اتوار کو بتایا کہ اس دوران جارح سعودی اتحاد نے سیکڑوں اپمبلنسوں کو بھی نشانہ بنایا جس میں بڑی تعداد میں لوگ جاں بحق ہوئے۔

انہوں نے جارح سعودی اتحاد کے قبضے والے علاقوں کی حالت کو بہت ہی المناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں رہنے والوں کو میڈیکل سہولیات بھی نہیں مل پا رہی ہیں۔ یمن کے وزیر صحت طحہ المتوکل نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے میڈیکل ائیرلفٹ کا ہونا، نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ اب تک صرف 50 مریضوں کو ہی باہر بھیجا جا چکا ہے جبکہ یمن میں ایسے مریضوں کی تعداد ہزاروں میں ہے جنہیں ملک سے باہر علاج کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے حال ہی میں سعودی اتحاد کو اقوام متحدہ کی بچوں کے قاتل حکومت کی فہرست سے نکال دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button