دنیاافغانستانایرانایشیامشرق وسطی

خواف اور ہرات کے درمیان ریلوے لائن سے ایران اور افغانستان کےتعلقات کو مزید فروغ ملےگا

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ورچوئیل کانفرنس میں افغان صدر اشرف غنی کی موجودگي میں خواف اور ہرات کے درمیان ریلوے لائن کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور افغانستان کے تعلقات مضبوط اور گہرے ہیں جو تاریخی اور ثقافتی بنیادوں پر استوار ہیں۔ صدر روحانی نے افغانستان کے صدر اشرف غنی کی موجودگي میں خواف اور ہرات ریلوے لائن کا آن لائن افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ آج سلام کا دن ہے، رحمت کا دن ہے اور ایران اور افغانستان کی دو بزرگ قوموں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کا دن ہے آج خوشی اور مسرت کا دن ہے، اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا دن ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button