مراکش میں شدید زلزلہ، 600 سے زیادہ ہلاکتیں
رباط سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق مراکش میں جعمہ کو رات دیر گئے شدید زلزلہ آیا جس کی شدت رکٹر پیمانے پر 6 اعشاریہ 8 بتائی گئی ہے جبکہ زلزلے سے 600 سے زیادہ افراد لقمۂ اجل بن گئے۔
مراکش کے سرکاری ٹی وی کے مطابق زلزلے سے بہت سی عمارتیں منہدم ہوگئی ہیں۔ الجزیرہ ویب سائٹ کے مطابق مراکش میں زلزلے سے کم سے کم 630 افراد مارے گئے ہیں اور 320 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی رات 11 بجے کے قریب آیا۔
اطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز اٹلس پہاڑوں میں واقع علاقہ بتایا گیا ہے جو ملک کے چوتھے سب سے بڑے شہر “مراکش” سے تقریباً 75 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ مراکش کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ملک کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ شاہی مسلح افواج، مقامی حکام، سیکورٹی سروسز اور دیگر اداروں کی امدادی کوششیں جاری ہیں اور نقصان کا اندازہ لگانے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔
#morocco
#earthquake