مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں امریکہ اور مشترکہ ایٹمی معاہدے میں شامل تین یورپی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور تین یورپی ممالک کی طرف سے معاہدے پر عدم عمل کے پیش نظر اب ہم اقدام کا جواب اقدام سے دیں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی ممالک کو بے بنیاد اور غلط پروپیگنڈہ کے بجائے اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے اور امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ کی اقتصادی دہشت گردی کو ختم کرنا چاہیے۔ اگر آپ معلول سے خوفزدہ ہیں تو پھر علت کو حذف کریں ، ہم عمل اور اقدام کا جواب عمل اور اقدام کے ذریعہ دیں گے۔