ایشیاپاکستان

کراچی کے علاقہ کھارادر دھماکے سے 4 افراد ہلاک

اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے کھارادر بلقیس پلازہ میں سیلنڈر دھماکے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جب کہ دو افراد تاحال زیر علاج ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور بیٹی بھی شامل ہے۔

سول اسپتال کے برنس وارڈ عملے کا کہنا ہے کہ سیلنڈر دھماکے کے 6 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا، جن میں سے 4 افراد دوران علاج دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والوں میں ماں بیٹی بھی شامل ہیں اور چاروں افراد 80 سے 90 فیصد جھلس چکے تھے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 55 سالہ سیما، 22 سالہ مہک، 23 سالہ مونا اور 4 سالہ ماہ نور کے نام سے کرلی گئی ہے، جب کہ زخمی بابر اور فاطمہ تاحال زیر علاج ہیں، زخمی ہونے والے بابر میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد اس کا علاج ا آئسولیشن وارڈ میں جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button