ایران کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ اس بات میں ذرہ برابر بھی شک نہیں کرنا چاہیے کہ ایران، بحیرۂ احمر میں اپنے بحری جہاز پر ہونے والے حملے کا جواب دے گا۔
ابوالفضل شکارچی نے اسپوتنک نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلاشک و شبہ ہم ایرانی جہاز پر ہوئے حملے کا جواب دیں گے لیکن فی الحال جب تک تحقیقات جاری ہیں اور واقعے کے سلسلے میں ابہامات کی شناخت ہونے تک ہم تحمل سے کام لیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم خلیج فارس کے کسی بھی ساحلی ملک پر اپنے بحری جہاز پر حملے کا الزام نہیں لگا رہے ہیں بلکہ ہمارا الزام، ہمارے براہ راست دشمنوں یعنی صیہونی حکومت اور امریکہ پر ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کو کمزور بنانے اور اسے نقصان پہنچانے کی ہر کوشش میں امریکہ کا ہاتھ ہے۔