انسانی حقوقمشرق وسطییمن

سعودی جارحیت میں چار یمنی شہری شہید

شمال مغربی یمن پر سعودی جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شہید ہوگئے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے شمالی مغربی یمن کے صوبے حجہ کے علاقے مستبا میں رہائشی مکانات پر بمباری کی ہے۔
سعودی طیاروں کی بمباری میں متعدد مکانات تباہ اور ایک ہی خاندار چار افراد شہید ہوگئے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ حجہ شہروں میدی اور حرض پر بھی کم سے کم چار بار بمباری کی ہے۔ سعودی حملوں میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں یمنی شہید اور لاکھوں زخمی اور بے گھر ہوئے۔
سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کر دیا ہے جبکہ یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button