ایرانایشیاپاکستانمشرق وسطی

ایران کے صدر نے طیارے کے حادثے پر کیا ہمدردی کا اظہار کیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے پاکستان کے شہر کراچی میں طیارے کے حادثے کے نتیجے میں دسیوں افراد کے جاں بحق ہونے پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے نام ایک پیغام میں پاکستانی حکومت اور عوام بالخصوص حادثے کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس سے قبل ایرا کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے بھی ایک پیغام میں طیارے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ کل بروز جمعہ کو پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کا لاہور سے کراچی جانے والا طیارہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب لینڈنگ سے چند سیکنڈ قبل حادثے کا شکار ہوا۔ جہاز میں 91 مسافر اور عملے کے 7 افراد سوار تھے جن میں سے 80 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی جب کہ دو افراد زندہ بچ گئے۔

پاکستان سول ایوی ایشن کا کہنا ہےکہ طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی اور لینڈنگ سے پہلے اس کے پہیے نہیں کھل رہے تھے جس پر پرواز کو راؤنڈ اپ کا کہا گیا لیکن اس دوران جہاز آبادی پر گر گیا۔

تاہم پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ تکنیکی طور پر مکمل فٹ تھا اور اس حال ہی میں انسپکشن ہوئی تھی، جہاز کے لینڈنگ گئیر میں خرابی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، حادثے کی تحقیقات کے لیے بین الاقوامی ٹیم بلائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button