جنرل قاسم سلیمانی کے قاتلوں سے خون کا بدلہ لے کر رہیں گے: جنرل حسین سلامی
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈرجنرل حسین سلامی نے عراقی وزیردفاع ” جمعہ عناد سعدون ” کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ہم یقینی طور پر جنرل قاسم سلیمانی کے قاتلوں سے ان کے خون کا بدلہ لے کر رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے خاتمے اور سقوط میں جنرل سلیمانی اور ابومہدی المہندس نے فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے۔
جنرل حسین سلامی نے عراق کے وزیردفاع ” جمعہ عناد سعدون ” سے سپاہ پاسداران کے جنرل ہیڈ کواٹر میں ملاقات میں اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم میدان میں آکر جنرل شہید قاسم سلیمانی کے خون کا انتقام ان کے قاتلوں سے لے کر رہیں گے۔
جنرل حسین سلامی نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کو قتل کئے جانے کے سلسلے میں قانونی اقدامات کا ان کے خون کا انتقام لئے جانے سے کوئی تعلق نہيں ہے، البتہ ہمیں یقین ہے کہ عظیم عراق کے سپوط بھی اپنے ہردلعزیز جنرل شھید ابو مہدی المہندس کے خون کا انتقام ضرور لیں گے۔