ایرانمشرق وسطی

امریکہ کی نئی حکومت قوانین کا احترام سیکھے: صدرِ ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایرانی قوم اپنی استقامت اور صبر کے ذریعے فریق مقابل کو قانون اور ضابطوں کی پابندی پر مجبور کر دے گی۔

انسداد کورونا قومی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے امریکہ کی اقتصادی دہشت گردی کے مقابلے میں ایرانی قوم کی بے مثال استقامت اور پائیداری کو سراہا۔ صدر ایران نے امید ظاہر کی کہ پابندیاں لگانے والوں کو بخوبی انداز ہ ہوگیا ہوگا کہ ان کے ناجائز مقاصد کبھی پورے نہیں ہوں گے۔

حسن روحانی کا کہنا تھا کہ امریکی حکمرانوں کو ایرانی عوام کے مقابلے میں اپنی ناکامیوں سے سبق لیتے ہوئے عالمی قوانین اور ضابطوں کے سامنے سرتسلیم خم اور اپنے وعدوں کی پاسداری کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر روحانی نے واضح کیا کہ ایرانی قوم اپنی استقامت اور صبر کے ذریعے مقابل فریق کو قانون و ضوابط کی پابندی پر مجبور کر دے گی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button