لبنانانسانی حقوقمشرق وسطییورپ
امریکہ نے لبنان کے سابق وزیر خارجہ پر پابندی عائد کر دی
امریکی وزارت خزانہ نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ غیر ملکی اثاثوں کے کنٹرول کے اس کے دفتر نے لبنان کی آزاد قومی پارٹی کے صدر اور رکن پارلیمنٹ جبران باسیل کا نام پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ واشنگٹن نے بغیر کوئي ثبوت پیش کیے ہوئے جبران باسیل پر بدعنوانی کا الزام لگایا ہے۔
امریکہ کے وزیر خزانہ اسٹیون منوچین نے کہا ہے کہ لبنان کے سیاسی نظام میں منظم طریقے سے بدعنوانی نے، جس کے مصداق باسیل رہے ہیں، ایک مؤثر اور عوامی مفاد کی حکومت کی بنیادوں کو تباہ کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ پابندی، اس بات کو عیاں کرتی ہے کہ امریکہ، لبنان عوام کو اصلاحات کی مسلسل دعوت دیے جانے کی حمایت کرتا ہے۔