
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں تین افراد مارے گئے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کابل پولیس کے ترجمان فردوس فرامرز نے اعلان کیا ہے کہ کابل کے فرسٹ سیکورٹی زون میں یہ مقناطیسی بم کا دھماکہ، ہفتے کے روز ایک کار میں ہوا۔
افغانستان کے ایک سیکورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک معروف ٹی وی اینکر بھی شامل ہے۔
ابھی تک کسی نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔