اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ امریکا نہ تو ہم پر مذاکرات مسلط کر سکتا ہے اور نہ ہی جنگ۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج وہ وقت آ گیا جب دنیا زور زبردستی اور غنڈہ گردی کو نو کہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ تسلط پسندی اور خوف و ہراس پیدا کرنے کا زمانہ ختم ہو چکا ہے۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ سیکورٹی کونسل اور قرارداد 2231 کو غیر قانونی اور ہتھکنڈے کو طورپر استعمال کرنے کی امریکی کوششوں کو سیکورٹی کونسل نے دو بار نو کہہ دیا۔