ایران نے صیہونی نٹ ورک تباہ کر دیا
صیہونی حکومت برسوں سے فردو ایٹمی تنصیبات میں تخریبی کارروائی کی کوشش میں ہے لیکن اب تک کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی ٹولے اسرائیل کے افسروں نے اپنی تازہ ترین کوشش میں آئی آر-6 سنٹریفیوج کے ایک اپریٹر سے قریب ہونے کے لئے نیا طریقۂ کار اختیار کیا جس کے تحت انہوں نے اس سینٹریفیوج کے آپریٹر کے ایک پڑوسی سے رابطہ قائم کیا اور پھر اسے نقد پیسے، لیپ ٹاپ، ڈیجیٹل کرنسی کا ٹوکن اور موبائل دے کر سینٹریفیوج کے آپریٹر سے رابطہ قائم کرنے کی ٹریننگ دی۔
ایران کی ایٹمی تنصیبات میں تخریبی کارروائی کا ارادہ رکھنے والا صیہونی نٹ ورک تباہ
اس کے بعد صیہونی حکومت کے دھوکے میں آئے شخص نے حساس معلومات اکٹھا کرنے کے مقصد سے فردو تنصیبات کے ملازم سے قربت بڑھانے کی کوشش شروع کی۔ سبھی پیسوں کا لین دین نقد اور کرپٹو کرنسی کے ذریعے ہوا تاکہ کسی طرح کا راز نہ کھل سکے۔ اسرائیلی جاسوس، ہانگ کانگ کی ایک کمپنی کے نمائندے کے بھیس میں ایک دوسرے شخص کی مدد سے فردو کے ملازم سے رابطہ کرتا ہے۔ اس رابطے میں سافٹ ویئر کا آرڈر دیتا ہے اور مرحلہ وار طریقے سے فردو کے اس ملازم کے قریب پہنچنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔
فردو کا ملازم جاسوس کی اصلیت سے باخبر ہو گیا تاہم اُس نے صیہونی ایجنٹ کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھا۔ ان تمام مراحل پر سپاہ پاسداران کی انٹیلیجنس کی نظر رہی اور آخرکار وہ اصل نٹ ورک تک پہونچ گئے۔
تحقیقات کے بعد اس بات کا انشکاف ہوا کہ یہ نٹ ورک عید نوروز سے قبل فردو میں تخریبی کارروائیاں انجام دینے کا ارادہ رکھتا تھا۔