عراقمشرق وسطی

دہشتگرد ٹولے داعش کا مفتی گرفتار

عراق کی سکیورٹی فورسز نے دہشتگرد گروہ داعش کے مفتی کو کرکوک سے گرفتار کر لیا ہے۔

المعلومه خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع نے گرفتار ہونے والے داعش کے مفتی کا نام لئے بغیر کہا ہے کہ وہ کرکوک میں العباسی کے نام سے اپنی نام نہاد عدالت لگاتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق دہشتگرد گروہ داعش کے مفتی کو کرکوک کے علاقے الحریہ سے عراق کی وزارت داخلہ کے انٹیلی جنس ونگ کی رپورٹ پر گرفتار کیا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے کو بھی صوبہ نینوا سے داعش کے 24 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

عراق کے صوبے کرکوک، نینوا، الانبار، دیالیٰ اور صلاح الدین داعش کی دہشتگردانہ سرگرمیوں کے اہم مراکز ہیں۔

خیال رہے کہ عراق میں داعش کی باضابطہ شکست کے بعد اب دوبارہ امریکی دہشتگردوں کے ذریعے شام سے ملنے والے سرحدی علاقوں سے داعشی عناصر عراق کی سرحدوں کے اندر منتقل کئے جا رہے ہیں تاکہ ایک بار پھر عراق میں بد امنی کو ہوا دی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button