مشرق وسطیایران

ایران خلیج فارس کے بارے میں غلط دعوے پیش کرنے کی اجازت نہیں دے گا، علی اکبر ولایتی

Iran will not allow false claims about the Persian Gulf, Ali Akbar Velayati

ایران خلیج فارس کے بارے میں غلط دعوے پیش کرنے کی اجازت نہیں دے گا، علی اکبر ولایتی

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے  کہ رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کے بین الاقوامی امور کے مشیر نے خلیج فارس کے بارے میں زمینی حقائق کے منافی دعوؤں کے بارے میں انتباہ کیا ہے۔

علی اکبر ولایتی نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران خلیج فارس کے بارے میں غلط اور گمراہ کن دعوؤں کو عملی ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ کسی تصادم کی خواہش نہیں رکھتا ہے اور اپنی جغرافیائی سرحدوں کو خطرے میں ڈالے بغیر صلح کا خواہاں ہے۔

رہبر معظم کے مشیر نے تاکید کہ کہ خطے کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے مشترکہ اقدام چاہتا ہے اور اس سلسلے میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون کے لئے آمادہ ہے۔

ولایتی نے مغربی ممالک کو انتباہ کیا کہ خلیج فارس جیسے حساس اور خطرناک علاقے میں کشیدگی کو ہوا دینے کی سازش ختم کریں۔

 

 

#breakingnew

#iran

#persiangulf

 

 

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button