مشرق وسطیعربیمن

سعودی عرب کی دعوت پر انصاراللہ کا وفد ریاض روانہ، سعودی وزارت خارجہ کی تصدیق

On the invitation of Saudi Arabia, the Ansarullah delegation left for Riyadh

سعودی عرب کی دعوت پر انصاراللہ کا وفد ریاض روانہ، سعودی وزارت خارجہ کی تصدیق

مہر خبررساں ایجنسی  نے الخلیج آنلائن کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یمنی تنظیم انصاراللہ کا وفد عمانی نمائندوں کے ہمراہ سعودی عرب کے حکام کے ساتھ مذاکرات کے لئے صنعاء سے ریاض روانہ ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے انصاراللہ کے وفد کو ریاض آنے کی دعوت دی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سطے جاری بیان میں ملاقات کے نظام الاوقات کے بارے میں تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب مارچ 2021 کے معاہدے کے مطابق اقوام متحدہ کی نگرانی میں جنگ بندی اور صلح کے لئے مذاکرات پر تاکید کرتا ہے۔

بیان کے مطابق دورے کی دعوت کا مقصد گذشتہ مذاکرات کے عمل کے تکمیل اور سعودی عرب اور عمان کی سربراہی میں یمنی گروہوں کے درمیان وسیع جنگ بندی کی کوششوں کو نتیجہ خیز بنانا ہے۔

 

 

#yemen

#saudiaarabia

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button