اسرائیل کے حامیوں نے اپنے عوام سے خیانت کی: جواد ظریف
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج جمعرات کے روز ٹوئیٹ کرتے ہوئے امریکی یہودی برادری کے رہنماؤں سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات اور بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے اپنے داماد کو اسرائیل کے لئے غیر معمولی رہنما قرار دیا اور کہا کہ مشرق وسطی میں امریکی موجودگی صرف اسرائیل کے لئے ہے واضح ہوتا ہے کہ ان کے اہلخانہ کی وفاداری کس کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے ان الفاظ سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی ٹیکس کے سات کھرب ڈالر اور بہت سارے امریکیوں کی جانیں کیوں قربان کی گئیں؟
یاد رہے کہ ٹرمپ نے بدھ کے روز امریکی یہودی برادری کے رہنماؤں سے ملاقات میں اسرائیلی وزیر اعظم کی درخواست پر جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نومبر کے انتخابات میں امریکی یہودیوں کو چاہئیے کہ وہ مجھے زیادہ سے زیادہ بھی ووٹ دے۔