مشرق وسطییمن

آرامکو سمیت سعودی عرب کی متعدد حساس تنصیبات پر یمنیوں کا پھر بڑا حملہ

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یمنی فوج اور رضاکار فورس نے صنعا پر قبضے کی دشمنوں کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی السریع نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یمنی فوج نے نہم کے محاذ پر دشمنوں کے بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا اور دشمنوں کو بہت زیادہ جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج نے دشمن کی فوج مکمل طور پر تباہ کرنے کے بعد مآرب شہر کی جانب اپنی پیشرفت کا سلسلہ جاری رکھا اور مآرب اور الجوب صوبے کے کئی شہروں کو آزاد کرا لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس آپریشن کے دوران دشمن فوج کے ہزاروں فوجی ہلاک، زخمی اور اسیر ہوئے جبکہ سعودی اتحاد کی 17 بٹالین اور 20 بریگیڈ پوری طرح تباہ ہوگئی۔

یحیی السریع کا کہنا ہے کہ متعدد میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے جازان میں آرامکو تیل تنصیبات، ابہا ہوائی اڈے، خمیس مشیط چھاونی اور سعودی عرب کے اندر متعدد حساس تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button