عراقی فورسز کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف ہونے والے آپریشن میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئیں
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی فورسز نے صوبہ صلاح الدین کے حمرین و مکحول میں دہشتگرد گروہ داعش کے خطرناک ترین اڈے پر قبضہ کرلیا۔
عراق کی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 30 روز کے دوران سامراء میں داعش کے خلاف ہونے والے آپریشن میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئیں اور کئی دہشتگرد گرفتاراور ان کے اڈے تباہ ہوئے۔
صوبہ صلاح الدین کے الشرقاط علاقے کی پولیس کے سربراہ مجید الغتران نے آج کہا کہ عراق کی سکیورٹی فورسز نے زورگنعوص کے علاقے کو داعش کے دہشتگردوں سے پاک و صاف کرلیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی کے ساتھ اس علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔ اس آپریشن کلین اپ میں متعدد داعشی دہشتگرد ہلاک اور ان کے 13 ٹھکانے تباہ ہو گئے۔