امریکہ کے وزیر خارجہ نے بغداد میں امریکی سفارتخانہ کو بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکہ کے وزیر خارجہ مایک پومپئو نے عراقی حکام کو دھمکی دی ہے کہ وہ بغداد میں امریکی سفارتخانے کو بند کر دیں گے۔
عراق کے صدر برہم صالح نے پیر کے روزعراق کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سے ہونے والی ملاقات کے دوران کہا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ مایک پومپئو نے ان سے کہا تھا کہ اگرعراق میں امریکی سفارتخانہ اور امریکی فوجیوں پر ہونے والے حملے بند نہ ہوئے تو امریکہ بغداد میں اپنے سفارتخانے کو بند کر دے گا۔