جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبوں صعدہ اور حجہ پر فضائی اور توپخانوں سے حملے کئے۔
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ حجہ کے حرض علاقے پر بمباری کی۔ اس کے علاوہ صوبہ صعدہ کے منبہ شہر پرجارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے فضائی اور توپوں کے گولوں سے حملے کئے جس میں ایک یمنی شہری شہید اور 4 زخمی ہوئے۔
سعودی جنگی طیاروں نے حالیہ دنوں کے دوران اسی طرح صوبہ الجوف، صوبہ مأرب اور البیضاء کو بھی جارح نشانہ بنایا۔