ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے انسانی حقوق کونسل میں یورپی یونین کے مشترکہ بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یورپ، انسانی حقوق کو اپنے مفادات کیلئے سیاسی حربے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے انسانی حقوق کونسل میں یورپی یونین کے مشترکہ بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے یورپی یونین کے اس اقدام کو ناقابل قبول قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دوغلی پالیسی( ڈبل اسٹینڈرڈ ) ہے جس سے ان کے انسانی حقوق سے متعلق موقف کا بخوبی مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بے بنیاد نقطہ نظر اور موقف کے ساتھ اس بیان کو بیکار، بے بنیاد اور ناقابل اعتماد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بیان انسانی حقوق کے احترام کے نقطہ نظر کے منافی ہے۔