فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ جنوبی بغداد کے الحلہ ہائی وے پر اس وقت ہوا جب امریکی دہشتگرد فوجیوں کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ دھماکے سے امریکی دہشتگرد فوجیوں کو کافی نقصان ہوا ہے ۔ دھماکے کی ذمہ داری مقاومتی گروہ قاصم الجبارین نے قبول کی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے کانوائے کے راستے میں یہ چوتھا دھماکہ ہے۔