سپاه پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کے 3 جوان صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر نیکشہر میں شہید ہو گئے۔
قدس بریگیڈ کے بیان کے مطابق سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے جوانوں کی دو گاڑیوں پر کل شام دہشتگردوں کی ایک گاڑی نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں قدس بریگیڈ کے 3 جوان شہید اور ایک زخمی ہوا۔ اس واقعہ میں 2 دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے جن کی شناخت کا کام جاری ہے۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔