شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی پہلی برسی کے موقع پر عراقی عوام اپنے ان دو ہر دلعزیز شہداء سے عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے تقریبا تمام شہروں کی سڑکوں، گلی کوچوں اور اہم مقامات پرعالم اسلام کے عظیم کمانڈروں شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی بڑی بڑی اور قد آور تصاویر نصب کی گئیں۔ اس کے علاوہ مختلف شہروں میں ان شہداء کی پہلی برسی کے موقع پر خصوصی تعزیتی پروگرام بھی منعقد ہو رہے ہیں۔
ادھر پاکستان کے مختلف علاقوں میں بھی اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس اور متعدد دیگر شہدا کی برسی کے پروگراموں کا اعلان کیا گیا ہے.
پاکستانی عوام کا کہنا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی، غاصب صیہونی حکومت اور دہشت گرد گروہوں کے مقابلے میں عالم اسلام کے عظیم فاتح ہیں۔