شام کی سرحد کے قریب عراق کا اہم علاقہ الرطبہ، الولید گذرگاہ اور اسی طرح اردن اور سعودی عرب کی سرحد سے 60 کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے جو الرمادی شہر کو جنوبی علاقوں جیسے الولید گذرگاہ سے ملاتا ہے۔
عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی ناکامی کے باوجود اس گروہ کے روپوش ہو چکے عناصر ملک کے مختلف علاقوں میں چھپ کر دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ عراق میں داعش کے خلاف 17 مئی سے ایک فوجی آپریشن شروع کیا گیا ہے جس کا نام اسود الجزیرہ ہے۔ اس فوجی آپریشن کا مقصد الانبار، صلاح الدین اور نینوا صوبوں میں داعش کے دہشت گردوں کو تلاش کرنا ہے۔