عراقمشرق وسطی

عراق, صوبے دیالہ میں داعش دہشت گردوں کا حملہ ناکام

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے منگل کے روز صوبے دیالہ کے علاقے خانقین پر داعش دہشت گرد عناصر کا حملہ ناکام بنا دیا۔

الحشد الشعبی نے اسی طرح صوبے صلاح الدین کے شمال میں واقع حمرین کی پہاڑیوں اور اسی طرح عجیل اور علاس نامی تیل کے علاقوں سے دہشت گرد عناصر کا صفایا کر دیا۔

نینوا کے شمال میں بھی الحشد الشعبی نے دہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے پر حملہ کر کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

حالیہ چند روز کے دوران امریکہ اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ داعش دہشت گرد گروہ کے عناصر عراق کے مختلف صوبوں میں سرگرم ہو گئے ہیں جن کے خلاف عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے سخت کاروائی ہے۔

واضح رہے کہ عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے باوجود اس گروہ کے باقی بچے عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ کاروائی کر دیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button