عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے کل رات ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ دیالہ کے بعقوبہ اور حمرین کے اطراف کو داعش کے ناپاک وجود سے پاک و صاف کرتے ہوئے دہشتگردوں کے دو خفیہ ٹھیکانوں کو تباہ کردیا گیا ۔
الحشد الشعبی نے اسی طرح دہشتگرد گروہ داعش کے ایک ڈرون کو بھی منہدم کردیا۔
عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے اعلان کے باوجود اس تکفیری گروہ کے کچھ عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں جو کبھی بھی دہشت گردانہ حملہ کر بیٹھتے ہیں۔