ایشیاپاکستان

پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، حادثے میں انسٹرکٹر اور پائلٹ شہید

پاک فوج کا تربیتی طیارہ گجرات کے گاؤں چوپالا میں گر کر تباہ ہوگیا۔

طیارے میں دو پائلٹ میجر عمر اور لیفٹیننٹ فیضان سوار تھے اور انہیں جان بچانے کے لیے طیارے سے باہر نکلنے کا موقع نہ مل سکا جس کے نتیجے میں دونوں شہید ہوگئے۔

میجر عمر انسٹرکٹر اور لیفٹیننٹ فیضان زیر تربیت پائلٹ تھے، مشاق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اس دوران یہ ناخوش گوار واقعہ پیش آیا۔

میجرعمرگجرات اور لیفٹیننٹ فیضان کا تعلق کلرکہار سے تھا، واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button