ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع نے آج علی الصبح کہا کہ یہ طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا ہے۔ ابھی تک اس حادثے میں جانی اور مالی نقصانات سے متعلق رپورٹ سامنے نہیں آئی۔
دوسری جانب کل رات عراق کی وزارت داخلہ نے بغداد کے بین الاقوامی ایئر پورٹ کے قریب ایک راکٹ کے گرنے کی خبر دی۔ عراق کی سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ اس دہشتگردانہ کارروائی میں ملوث دہشتگردوں کی شناخت اور گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔