ووٹوں کی گنتی بند کرانے کے لئے ٹرمپ کے حامیوں کا اجتماع
امریکہ میں صدارتی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے لیکن جوبائیڈن کی کامیابی کے امکانات بڑھ جانے کے ساتھ ہی پر تشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا اور ٹرمپ کی انتخابی کمیٹی نے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ کی انتخابی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ بعض ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی کے خلاف شکایات کی گئی ہیں۔ٹرمپ کی انتخابی کمیٹی نے دعوی کیا ہے کہ بعض ریاستوں منجملہ، انتخابات کے نتائج میں بنیادی کردار ادا کرنے والی ریاست پینسلوانیا میں ریپبلکن پارٹی کے مشاہدین کو بیلٹ باکس اور پولنگ کے مرکز تک جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔یہ اعتراضات ایسی حالت میں سامنے آئے ہیں کہ ٹرمپ کے حریف جوبائیڈن جیت کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں ۔انھوں نے صدارتی انتخابات میں اب تک کا سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی بنا لیا ہےاور ان کی جیت کی پیش گوئی کی جا رہی ہے ۔