عراقمشرق وسطی

سامرا میں داعش کے خلاف آپریشن کلین اپ شروع

عراقی ذرائع کے مطابق اس آپریشن کا مقصد صوبہ صلاح الدین کے شہر سامرا کے علاقے یثرب سے داعش کے باقی بچے عناصر کا صفایا کرنا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ آپریشن کے آغاز میں درجنوں داعشی عناصر کو گرفتار کر لیا گیا جنہیں قانونی مراحل کی تکمیل کے لئے متعلقہ اداروں کے حوالے کیا جارہا ہے۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے گزشتہ ہفتے شام کی سرحد سے ملنے والے صوبہ نینوا کے دو سو کلو میٹر کے علاقے سے دہشت گردوں کا صفایا کیا تھا۔

عراق میں داعش کی شکست کے باوجود اس دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور وہ گاہے بگاہے عراقی عوام اور سیکورٹی اہلکاروں کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے عراق میں داعش کی شکست میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اب وہ، فوج اور سیکورٹی اداروں کے تعاون سے مختلف شہروں سے داعش دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر کا صفایا کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button