عراقعربمشرق وسطی

بغداد میں امریکی سفارت خانے کے قریب راکٹوں سے حملہ

خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون (الخضرا) علاقے میں امریکی سفارت خانے کے قریب 4 راکٹ داغے گئے۔

راکٹ حملے کے بعد خطرے کے سائرن بجنے لگے۔ ابھی تک اس حملے میں جانی نقصان کے حوالے سے کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔ چند روز قبل بھی التاجی اور البلد کے امریکی فوجی اڈوں کے قریب راکٹوں سے حملہ ہوا تھا۔

عراقی عوام اور سیاسی اور مذہبی جماعتیں ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کر رہی ہیں جبکہ عراق کی پارلیمنٹ نے بھی اس ملک سے امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے انخلا کا بل اکثریتی رائے سے منطور کیا ہے۔

واضح رہے کہ 3 جنوری کو امریکی دہشت گردوں نے فضائی حملہ کر کے جنرل قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس اور ان کے کئی دیگر ساتھیوں کو شہید کر دیا تھا جس کے بدلے میں ایران نے 8 جنوری کو عراق میں امریکی دہشت گردی کے عین الاسد فوجی اڈے پر درجنوں میزائل داغے۔ ایران کے اس جوابی حملے میں امریکہ کو بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button