حکومت شام نے امریکہ کی تازہ پابندیوں کو انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
دمشق میں شام کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنے ہی ملک میں تاریخ کے بدترین جرائم کا ارتکاب کرکے اپنے ہی شہریوں کو قتل اور بدترین نسل پرستی کا مظاہرہ کرنے والی امریکی حکومت کو انسانی حقوق کے بارے میں زبان کھولنے کا بھی حق نہیں ہے۔