انسانی حقوقایشیاپاکستانہندوستان
ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے، 4 پاکستانی شہری جاں بحق
ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہندوستانی فوج نے نکیال اور باگسر سیکٹرز میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 شہری جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جاں بحق ہونے والے شہری گاؤں رتہ جبار اور لیوانا کیتر کے رہائشی تھے۔ ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی بھی ہوا۔
پاکستان اور ہندوستان کی افواج لائن آف کنٹرول میں ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں اور ایک دوسرے پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے الزامات بھی عائد کرتے رہتے ہیں۔
پاکستان اور ہندوستان نے 2003 میں کنٹرول لائن پر جنگ بندی کے ایک معاہدے پر دستخط کئے لیکن اس کے بعد سے اب تک متعدد بار دونوں ملکوں نے ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کئے۔