مشرق وسطیعراقمثالی شخصیاتیورپ

صیہونی حکومت کے سفیروں کو ملک بدر کیا جائے: مقتدی صدر

عراق کے سیاسی اور مذھبی رہنما سید مقتدی صدر نے اتوار کی شام اپنے ایک ٹوئيٹ میں سازشکارعرب حکام سے کہا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے سفیروں کو ملک بدر کردیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ان عرب حکام سے کہتا ہوں کہ جنہوں نے شرارت کے محور غاصب اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کئے ہیں تعلقات کو ختم کریں اور صیہوںی حکومت کے سفیروں کو ملک بدر کرنے کے ساتھ صیہونی حکومت کا معاشی بائیکاٹ یا اسی طرح کا کوئی اور اقدام کریں۔

مقتدی صدر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اور ہمارے بچے عرب سازشکار حکام سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ایسے قدم اٹھائیں گے جو ان کے درد و رنج کو کم کردیں۔  مجھے امید ہے کہ تاریخ میں آپ کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

ادھر عراقی پارلیمنٹ کے رکن حسن سالم نے وزیراعظم مصطفی الکاظمی سے کہا ہے کہ وہ سازشکار عرب حکومتوں کےساتھ عراق کے سفارتی تعلقات ختم کرلیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button