Rocket attack on illegal bases of America and Turkey in Iraq
عراق، ترکی اور امریکی غیر قانونی فوجی اڈے پر راکٹوں کی بارش
عراق، ترکی کے غیر قانونی فوجی اڈے پر راکٹوں کی بارش
صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے صوبۂ نینوا کے علاقے «بعشیقه» میں ترکی کےغیر قانونی فوجی اڈے زلیکان پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس فوجی اڈے پر گراڈ نامی 5 راکٹ داغے گئے۔ چند روز قبل بھی اسی فوجی اڈے پر 4 راکٹ داغے گئے تھے۔
راکٹ حملوں سے ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصانات کے بارے میں مزید تفصیلات موصول نہیں ہو سکی ہیں۔
اس سے قبل بھی عراق میں ترکی کے فوجی اڈے کئی بار راکٹ حملوں کا نشانہ چکے ہیں۔ غیرملکی فوجیوں کی غیرقانونی موجودگی سے ناراض عراق کی مزاحمتی تنظیموں نے اب امریکی دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ ترکی کے فوجیوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔
اربیل میں امریکی فوجی اڈے پر پھر حملہ
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، عراقی ذرائع نے آج جمعے کے روز اطلاع دی ہے کہ اربیل کے قریب امریکی اڈے پر کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جسے الحریر بیس کے نام سے جانا جاتا ہے۔
السومریہ ویب سائٹ نے لکھا کہ بیس کے اندر ’سی ریم‘ «C-ram» ایئر ڈیفنس سسٹم فعال ہو گیا اور اس نے فائرنگ شروع کردی۔ ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ حملہ ایئربیس پر ہوا ہے یا فوجی مشقیں یا چاند ماری ہو رہی ہے۔
اس حوالے سے صابرین نیوز چینل نے اربیل کے ضلع الحریر کے گورنر کے حوالے سے بتایا ہے کہ فضائی دفاعی نظام کو فعال کرنے کی وجہ فوجی مشقیں اور چاند ماری تھی۔