ایشیادنیاعراقمشرق وسطییورپ

عراق میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کاروان کے راستے میں دھماکہ

عراق میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کاروان کے راستے میں دھماکہ

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق دیوانیہ میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کاروان کی راہ میں دھماکہ ہوا جس کی ذمہ داری  عراق کے استقامتی محاذ اصحاب الکهف نے قبول کی۔

ابھی تک اس دھماکے سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

حالیہ چند ماہ کے دوران امریکہ کے مسلح کاروانوں پر اس طرح کے حملے ہوتے رہے ہیں۔

امریکی مسلح کاروانوں پر ہونے والے یہ حملے ایک ایسے وقت انجام پارہے ہیں کہ جب عراقی پارلیمنٹ، سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابومہدی المہندس کی شہادت کے بعد عراق میں موجود امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے مکمل انخلا کا بل پاس کرچکی ہے۔

عراقی استقامتی گروہوں کا کہنا ہے کہ جب تک دہشتگرد امریکی فوجی ملک سے باہر نہیں نکل جائیں گے اس وقت تک حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button